قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے

Published On 13 November,2023 03:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے ان کے ہمراہ ٹیم منیجمنٹ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا، سخت سکیورٹی حصار میں قومی ٹیم کے کپتان کو گاڑی تک پہنچایا گیا، شائقین نے بابر اعظم کو دیکھ کر خیرمقدمی نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں ورلڈ کپ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم بن گئی ہے، بھارت میں ہونے والے ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ میں قومی ٹیم پہلی بار 5 میچ ہاری ہے۔