پرتھ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ ٹیم اس ٹیسٹ فارمیٹ میں سیٹ ہوچکی ہےاور اس نے اپنے ملک کے لیے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ یہ ٹیم چیلنج قبول کرنے کے لیے پرجوش ہے اور آسٹریلیا میں اچھا کھیلنا ان کے لیے بہت اچھا ہوگا۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کو اچھی کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کا نہ سوچیں ، پاکستان کو ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرزپر لے جائیں۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں، یقین ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، پاکستان ٹیم دنیا میں ملک کی سفیر ہے، گیم آف سپرٹ ہونا چاہیے، جوپاکستان کی رسوائی کا سبب بنے انہیں دوبارہ ملک کی نمائندگی کاموقع نہیں ملنا چاہیے۔