پرتھ: (دنیا نیوز) قومی ٹیم نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
شاہینوں نے واکا گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی جس میں فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی گئی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2023
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا، پرتھ میں ہمیشہ فاسٹ باؤلرز نے بیٹرز پر برتری ثابت کی ہے۔
پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان کینبرا میں کھیلے جانے والا چار روزہ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا تھا جس کے بعد پاکستان ٹیم گزشتہ روز کینبرا سے پرتھ پہنچی تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔