پہلا ون ڈے: قومی ویمن ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست

Published On 12 December,2023 01:22 pm

کوئنز ٹاؤن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 131 رنز سے پچھاڑ دیا۔

کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے،جواب میں پاکستان ویمنز کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میچ میں پاکستان کی سدرا امین کی سنچری بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکی، نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

میچ کے دوران قومی کپتان ندا ڈار کے چہرے پر گیند لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئیں جبکہ فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ بھی انجری کا شکار ہوگئیں، ڈیانا پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔