دوسرا ون ڈے: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ ہو گی

Published On 12 December,2023 07:34 pm

کوئنز ٹاؤن: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج دوپہر کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ون ڈے: قومی ویمن ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست

اس وقت نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ندا ڈار کی قیادت میں دو ایک سے جیتی تھی۔