پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

Published On 13 December,2023 09:31 am

پرتھ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب امکان ہے کہ اس میچ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے چار فاسٹ باؤلر اور ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔