آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ: قومی سکواڈ کا اعلان، عامر جمال ،خرم شہزاد کا ڈیبیو

Published On 13 December,2023 12:14 pm

پرتھ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے آفیشل ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔