لاہور: (دنیا نیوز) قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کانٹریکٹس کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست فائنل کر لی۔
360 پلیئرز کو 7 مختلف کیٹیگریز میں کانٹریکٹ آفر کیے جائیں گے، اے پلس 20، اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں تیس، تیس کھلاڑی شامل ہیں۔
ای کیٹیگری میں 50 اور ایف کیٹیگری میں 190 کرکٹرز شامل ہیں، پلیئرز کو 3 سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
محمد ہریرہ، حسیب اللہ، کامران غلام، صاحبزادہ فرحان کو اے پلس کانٹریکٹ آفر ہو گا، اس کے علاوہ عباس آفریدی، علی عثمان، محمد علی، ساجد خان، مبصر خان کو بھی اے پلس کانٹریکٹ دینے کی تجویز کی گئی ہے۔
سلیکشن کمیٹی نے احمد شہزاد کو بھی اے پلس کیٹیگری میں رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ اوپننگ بیٹر احمد شہزاد ڈومیسٹک اے پلس کی بجائے سینٹرل کانٹریکٹ کے خواہشمند ہیں۔
کھلاڑیوں کا ماہانہ معاوضہ
اے پلس کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 3 لاکھ روپے معاوضہ ملےگا، اے کیٹیگری میں 2 لاکھ، بی میں ایک لاکھ 85 ہزار، سی میں ایک لاکھ 70 ہزار معاوضے کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈی کیٹیگری کو ڈیڑھ لاکھ، ای کو ایک لاکھ جبکہ ایف کو 50 ہزار معاوضہ ملے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اسی ماہ ڈومیسٹک کانٹریکٹ فائنل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ڈومیسٹک کانٹریکٹ میں تاخیر سے ڈومیسٹک پلیئرز معاوضے اور میچ فیس سے محروم ہیں۔