پرتھ :(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ شاہین آفریدی نائب کپتان ہوں گے، وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔