آئی سی سی رینکنگ: محمد رضوان کی ٹی 20 میں دوسری پوزیشن برقرار

Published On 13 December,2023 07:16 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بیٹنگ کی کیٹیگری میں بھارت کے سوریا کمار یادو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں، باؤلنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں،پاکستان کے حارث رؤف 16ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے ویمنز پلیئرز رینکنگ بھی جاری کر دی ہے،سعدیہ اقبال آئی سی سی ویمنز ٹی 20رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں، نشرہ سندھو آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں ندا ڈارکا پانچواں نمبر، بالنگ میں 18ویں نمبر پرہیں، سدرہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے بیٹنگ چارٹس میں سرفہرست ہیں۔