پاک نیوزی لینڈ میچ میں خاتون فیلڈ امپائر تعینات

Published On 14 January,2024 01:36 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں خاتون فیلڈ امپائر کو تعینات کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن کا یہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے، اس سے قبل خاتون امپائر نے اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔