لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
محمد رضوان پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنے نام کیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2024
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں چھکوں کی تعداد 77 ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان محمد حفیظ کے پاس تھا، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں 76 چھکے لگائے تھے۔