لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے جارحانہ نصف سنچری کے بعد ناقدین کو خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا۔
لاہور قلندرز کے کپتان پی ایس ایل 9 میں کئی بار مڈل آرڈر میں بیٹنگ کیلئے آئے، ایک دو اچھی اننگز بھی کھیلیں
اتوار کے روز لاہور قلندرز کے کپتان نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 28 گیندوں پر ففٹی بنائی تو جشن مناتے ہوئے ناقدین کو انگلی سے چپ رہنے کا اشارہ کر دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سابق کپتان وسیم اکرم نے قلندرز کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قلندرز کی انتظامیہ کو سمجھنا چاہیے کہ شاہین آفریدی آل راؤنڈر نہیں ہیں۔