اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کی ناک آؤٹ میچ میں شرکت مشکوک

Published On 14 March,2024 11:16 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ناک آؤٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پہلا ایلیمنیٹر جیت جانے کی صورت میں دوسرے ایلیمنیٹر میں منرو کی فائنل الیون میں شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ کولن منرو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

 

Advertisement