پشاور: (دنیا نیوز) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ آج کھلاڑیوں سے رنز نہیں ہو سکے، پاور پلے میں بہت کم رنز بنے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ آج ہماری بیڈلک تھی، کراچی کی وکٹ پر 146 رنز بہت کم تھے، ہمیں 160 پلس رنز بنانے چاہیئں تھے، اگلے میچ میں ہم کم بیک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کو شکست دیکر ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر کر رہا ہے، بطور لیڈر وہ ہر چیز کو باریکی سے دیکھتا ہے، آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ شمار جوزف کی فٹنس میں بہتری آ رہی ہے، افسوس کہ وہ آج پشاور زلمی کیلئے نہیں کھیل سکا، نوین الحق اچھا کھیل رہا تھا لیکن نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے وہ آج ہمیں دستیاب نہیں تھا۔