منیبہ علی کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل

Published On 03 May,2024 09:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز منیبہ علی ٹی 20 انٹرنیشنل مین ایک ہزار رنز مکمل کرلئے۔

قومی ویمنز بلے باز منیبہ علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کریئر کے 63 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

واضح رہے کہ منیبہ علی سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار سے زائد رنز سکور کیے ہیں۔