کراچی: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز ویمنز نے 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں کے شکست دیکر سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی۔
مہمان ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان ہیلی میتھیوز نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رشادا ولیمز نے 16 رنز بنائے جبکہ شیمین کیمبل 33 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔
قبل ازیں کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، سدرہ امین 48رنز بنا کر نمایاں رہیں ،عائشہ ظفر نے 22اور منیبہ علی نے 25رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ایفی فلیچر نے3 ، قائنہ جوزف نے 2 اورعالیہ علینہ اور ہیلی میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں چار ایک سے کامیابی حاصل کی ہے۔