ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کی یو اے ای کیخلاف تاریخی فتح

Published On 23 July,2024 04:45 pm

دمبولا: (دنیا نیوز) ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان ٹیم ٹی 20 ویمن ایشیا کپ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

قومی ویمنز ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کیا، گل فیروزہ نے 62 اور منیبہ علی نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 103 رنز بنائے، تیرتھا ستیش 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سعدیہ اقبال، نشرا سندھو اور طوبہٰ حسن نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔