آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کا مالدیپ میں آغاز

Published On 24 July,2024 08:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کا مالدیپ میں آغاز ہوگیا۔

کورس میں پاکستان کی نمائندگی جنرل منیجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس کر رہے ہیں، یہ کورس آئی سی سی کے تعلیمی اور ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔

29 اور 30 جولائی کو مالدیپ میں آئی سی سی کی ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد بھی ہوگا، ورکشاپ میں وہاب ریاض اور شاہد انور شرکت کریں گے۔