بھارت کا بنگلہ دیش سے کرکٹ سیریز کے دوران مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری

Published On 20 September,2024 03:35 am

چنائی: (دنیا نیوز) بھارت کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا، بھارتی آئی بی نے بھارت، بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران ایک مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کو عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا، حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عالمی دہشت گرد گروہوں کی جانب سے "فتح کے دعوے" کو خطرے کی وجہ قرار دیا۔

یہ تھریٹ الرٹ اور اس میں دی گئی وجوہات بنیادی سوالات کو جنم دیتی ہیں، کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں بنگلہ دیش میں اپنی شرمندگی مٹانے کے لئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہیں؟

کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر عالمی برادری کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی؟