فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز کو ایونٹ میں پہلی شکست ہوگئی، لائنز نے مارخورز کو 35 رنز سے ہرا دیا۔
368رنز کے ہدف کے تعاقب میں مارخورز کی ٹیم 332رنز بنا سکی، مارخورز کی جانب سے فخر زمان 82 اور سلمان علی آغا 69 رنز بنا کر نمایاں رہے،عبدالصمد نے 42 اور افتخار احمد نے 25رنز بنائے۔
لائنز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، عامر یامین، احمد دانیال اور خوشدل شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، لائنز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 367رنز بنائے تھے۔