گال ٹیسٹ: سری لنکا کی نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست

Published On 24 September,2024 10:27 am

گال: (ویب ڈیسک) گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 309 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کے پانچویں روز 211 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

پراباتھ جے سوریا کو دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، دو میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 ستمبر سے شروع ہو گا۔