ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Published On 24 September,2024 01:05 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچ ریفریز اور ایمپائرز صرف خواتین ہوں گی، ورلڈ کپ کے پینل میں 10 ایمپائرز اور 3 میچ ریفریز ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا، 10 ٹیموں کے درمیان 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

شاندرے فرٹز، جی ایس لکشمی اور مشیل پیریرا میچ ریفری ہوں گی، آسٹریلیا کی کلیئر پولوسک 5 ویں مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ایمپائرنگ کریں گی، علاوہ ازیں کم کاٹن اور جیکولین ولیمز چوتھی بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فرائض نبھائیں گی۔