میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے میلبرن میں دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن کیا۔
کھلاڑیوں نے ایم سی جی سے ملحقہ پریکٹس ایریا میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کیں جہاں شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے مکمل ردھم کے ساتھ باؤلنگ کی۔
اس دوران عامر جمال نے نیٹ پر لمبی بیٹنگ پریکٹس بھی کی۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بھی میلبرن میں ٹریننگ سیشن کیا تھا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی تھی۔