صدرمملکت اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح پر مبارکباد

Published On 19 January,2025 03:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے، وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد اور کرکٹ ٹیم و مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخرہے ، امید ہے کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔