ملتان: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ہمیں سپن پچز بنانے کی ضرورت ہے، ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ سپن کیخلاف کمزور ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو بھی سپن وکٹوں پر مشکلات آتی ہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بھی وہاں کی کنڈیشن کے مطابق پچ ہوتی ہے، پاکستان کو پاکستان میں ہرانا اتنا ہی مشکل ہو جتنا آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانا۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ہمیں بھی اپنی گیم کو سپن کے مقابلے میں بہتر کرنا ہے، بولرز کو بتا رہے ہیں ریورس سوئنگ کی سکل کو بڑھانا پڑے گا۔