ملتان: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سپنر نعمان علی نے اپنے مختصر سے ٹیسٹ کیریئر میں دوسری بار 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔
ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نعمان علی نے پاکستان کیلئے محض 18 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 2.99 کی اکانومی سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس سے قبل سپنر نعمان علی نے اکتوبر 2024ء میں انگلینڈ کیخلاف بھی اسی میدان پر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ 10 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی لیفٹ آرم بنے تھے۔
نعمان علی سے قبل یہ کارنامہ سابق کرکٹر اقبال قاسم نے 1980ء میں سرانجام دیا تھا۔