آئی سی سی کے سی ای او جیف آلڈ رائس عہدے سے دستبردار

Published On 28 January,2025 09:58 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سی ای او عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

جیف آلڈرائس کو پہلی بار 2012 میں آئی سی سی کا جی ایم کرکٹ مقرر کیا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں انہیں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ 8 ماہ سے قائم مقام سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے۔

آئی سی سی سے قبل جیف آلڈرائس کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے جیف آلڈرائس کے مستعفی ہونے پر ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ جیف آلڈرائس نے دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، اس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے نیک تمنا رکھتے ہیں۔