بھارت کو بھرپور جواب: پاکستانی کھلاڑیوں کا پاک آرمی کو خراج تحسین

Published On 08 May,2025 01:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) بزدلانہ حملے پر پاک فوج کے بھارت کو بھرپور جواب پر پاکستانی کھلاڑیوں نے پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستانی کھلاڑی بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق اور عابد علی نے یک زبان ہوکر کہا کہ ہمیں پاکستان کی فوج پر فخر ہے اور ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کا کہنا ہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، قومی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے رات کی تاریکی میں بچوں اور خواتین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ دشمن کو بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔