بھارت کیخلاف پوری قوم متحد، کراچی میں سیاسی جماعتوں کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

Published On 08 May,2025 03:29 am

کراچی: (دنیا نیوز) بھارت کیخلاف پوری قوم متحد ہوگئی، کراچی میں سیاسی جماعتوں کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔

پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، اے این پی، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، معصوم نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منہ توڑ جواب دیا تو انہوں نے سفید جھنڈے لہرانا شروع کردیئے، بھارت کے 5 طیارے گرائے تمام بھارتی طیاروں کو گرانے کی قابلیت تھی، مودی قاتل کا نام نہیں لینا چاہتا، گجرات کا قصائی کہوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھاکہ جو ہماری پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھیں نکال دیں گے،ملکی دفاع کیلئے ہم سب متحد ہیں، خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کریں گے۔