نیودہلی :(دنیا نیوز) پاکستان کے جواب پر بھارت میں خوف و ہراس پھیل گیا،انڈیا کی مشرقی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر کے علاقے شری ہر مندرصاحب میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق امرتسر انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہری گھروں میں رہیں اور باہر کی لائٹیں بند رکھیں جبکہ بھارتی پنجاب میں متعدد مقامات پر سائرن بجا کر عوام کو محتاط رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے جواب پر بھارت میں خوف و ہراس پھیل گیا، امرتسر، لدھیانہ ، گورداسپور، پٹیالہ، پٹھان کوٹ، برنالہ اور موہالی میں اندھیرے کا راج ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں متعدد مقامات پر موک ڈرلز ، بلیک آؤٹ ریہرسلز بھی جاری ہیں۔