پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ، بھارت کو اسکی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں: گورنر سندھ

Published On 08 May,2025 02:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، آرمی چیف نے بھارت کو کچھ ہی لمحوں میں منہ توڑ جواب دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، ہم بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں، نریندر مودی تمہیں اس سے بڑا جواب ملے گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ بزدل بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بچوں، خواتین کو شہید کیا، واہگہ بارڈر پر اپنے جوانوں کے ساتھ موجود ہوں،عوام کا جذبہ دیدنی تھا۔