لندن :(دنیا نیوز) اوورسیز پاکستانیوں نے بھارتی حملے کے خلاف لندن میں احتجاج کیا۔
مظاہرین کی بڑی تعداد لندن کی سڑکوں پر نکل آئی ، احتجاج کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے نریند مودی کے خلاف افواج پاکستان اور ایئر فورس کے حق میں نعرے بازی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ہندوستان نے نہتے شہریوں پر حملہ کیا ، پاک فوج نے بھارتی فوج کو ہزیمت پہنچائی۔
اوورسیز پاکستانیوں کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہمارے سرفخر سے بلند کردیئے۔