ممبئی: (دنیا نیوز) پاکستان سے جنگ کے میدان میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی ہوگئی۔
سینسیکس کے سٹاک میں 800 پوائنٹس اور نفٹی کو 150 پوائنٹس کی مندی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فارما سیکٹر کو بھی شدید گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی روپے کی قدر میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کشیدگی کے باعث مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔