بھارتی بزدلانہ دہشتگردی اقوام عالم کیلئے خطرہ، پاکستانی حدود میں 57 انٹرنیشنل پروازیں متاثر

Published On 08 May,2025 02:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام عالم کیلئے خطرہ بن گئی۔

بھارت نے سنگین انسانی جرائم میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی، بھارت کے بزدلانہ حملے کے وقت پاکستانی فضائی حدود میں 57 انٹرنیشنل پروازیں متاثر ہوئیں، 10 پروازوں کا رخ موڑا گیا، 7 تاخیر کا شکار ہوئیں، 40 فلائٹس دوران پرواز خطرے سے دوچار رہیں۔

بھارت کے بزدلانہ حملے نے ہزاروں قیمتی جانیں خطرے میں ڈالیں، جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے عالمی قوانین اور انسانیت کی بھی پرواہ نہ کی۔