پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکی اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے گا: خواجہ آصف

Published On 08 May,2025 06:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکا کی جانب سے مزید اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مزید حملے نہ کرے،،آزادانہ تحقیقات پراتفاق کرے تو پاکستان مزید اقدامات سے گریز کرے گا۔

خواجہ آصف نے کہا پاکستان کی فضائیہ نے5بھارتی طیارے اور 2ڈرونز مار گرائے، حربی سامان کی وجہ سے کئی بھارتی طیاروں کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، بھارتی طیارے مار گرانے کے ثبوت سوشل میڈیا پر موجود ہیں، بھارت فرانس سے جہاز خرید کر استعمال کرسکتا ہے توہم بھی کرسکتے ہیں۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان نے چین کے تعاون سے جے ایف17 تھنڈر اور جے ایف 10 بنائے۔