واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے رابطہ کیا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے رابطے کے دوران پاک بھارت صورتحال پر گفتگو کی، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بتایا کہ امریکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔
واضح رہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے اور پاکستان کے مودی سرکار کو دیئے گئے منہ توڑ جواب کے باعث حالات کافی کشیدہ ہوچکے ہیں، ایران کے وزیر خارجہ بھی بھارت کے دورے پر پہنچ چکے ہیں۔