ٹی 20 سیریز: بنگلا دیش ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

Published On 25 May,2025 08:58 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سے ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا 10 رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔

مہمان ٹیم کے 10 رکنی گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے ارکان شامل ہیں، حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین اور دیگر کھلاڑی بنگلا دیشی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دیگرکھلاڑی اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔