ڈبلن: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر میتھیو فورڈ نے ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
میتھیو فورڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا 16 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کیا۔
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر میتھیو فورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔