گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی والدہ کے ساتھ گوجرانوالہ میں ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم نے بتایا کہ والدہ بازار جارہی تھیں کہ اس دوران ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔
حسن علی کے بھائی خرم نے مزید بتایا کہ واردات کرنے والے دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔