لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، حسن علی نے بہت محنت کی جس کا اسے صلہ ملا، زیادہ آل راؤنڈرز ہونے کی وجہ سے آسانی ہوتی ہے۔
سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئندہ میچز میں بھی کامیابی حاصل کریں۔