لاہور: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش ک خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بہترین کھلاڑی شاداب خان کا کہنا ہے جب تک نتائج نہ دیں محنت کا پتہ نہیں چلتا۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ایک اوور اچھا کھیلنے سے مومینٹم ملا، بولنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل میں کافی کچھ سیکھنے کو ملا، امید ہے بولنگ میں مزید بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، شاداب خان 48، محمد حارث 31، خوشدل شاہ نے 5 رنز بنائے تھے۔