اسلام کے نام پر اسلام سے غداری، خارجی نور ولی محسود بے نقاب

Published On 29 May,2025 03:01 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام کے نام پر اسلام سے غداری، خارجی نور ولی محسود بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کا ہندوستان و اسرائیل کی حمایت کا اعلان انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے، بیان واضح کرتا ہے اسرائیل ہندوستان ایک ہیں اور ٹی ٹی پی اسرائیل اور ہندوستان کا تیسرا ساتھی ہے، نور ولی محسود کا بیان قرآن و سنت کے احکامات کیخلاف ہے۔

بیان واضح کرتا ہے پاک بھارت جنگ میں اسرائیل بھارت ایک طرف ہیں، مسلمانان عالم پاکستان کے ساتھ ہیں، بیان پاکستان کے اس مؤقف کو ثابت کر رہا ہے افغانستان میں بیٹھے خارجی دہشتگرد کفر کے آلہ کار ہیں۔

خارجی دہشتگرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ان خارجی دہشت گردوں کی ہندوستان سے امداد کے شواہد دنیا کے سامنے ہیں، یہ بھی واضح ہو گیا ٹی ٹی پی خارجی فتنہ در اصل اس فتنہ کا تسلسل ہے۔