اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ میں دفاعی بجٹ بڑھائیں گے، پاکستان کے دفاع پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پروگرام ’’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت تھپڑ مارے گا تو ہم مکا ماریں گے، اگر بھارت سمجھتا ہے پاکستان کا نقصان کریں گے تو ان کی بھول ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس کی مثال نہیں کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کریں، بھارت کے پاس پانی روکنے کا انفراسٹرکچر ہی نہیں ہے، اس وقت ہمیں ترقی کی جنگ کرنی چاہئے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات نہیں کرنا چاہتے، بانی کی رہائی حکومت اور فوج کے اختیار میں نہیں، عدالت کے اختیار میں ہے، رہائی کا ایک ہی راستہ ہے بانی اپنی بےگناہی ثابت کریں۔