لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم میں آسٹریلیا کے 3، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت کے 2، 2 جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے 1، 1 کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 25-2023 کے سائیکل کی بہترین ٹیم میں پاکستان کے نعمان علی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیم کے کپتان ہیں، عثمان خواجہ اور الیکس کیری، بھارت کے جسپریت بمراہ، جیسوال، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہنری، انگلینڈ کے جوئے روٹ، ہیری بروک اور سری لنکا کے کمنڈو مینڈس شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں۔