لندن میں ٹریفک جام نے کرکٹ میچ کو بریک لگوا دی، کھلاڑیوں کی سائیکلوں پر سٹیڈیم آمد

Published On 04 June,2025 01:34 am

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں ٹریفک جام نے کرکٹ میچ کو بریک لگوا دی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے ون ڈے کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث سٹیڈیم میں تاخیر سے پہنچی، میچ کا ٹاس 40 منٹ تاخیر سے ہوا۔

انگلش ٹیم کے کچھ کھلاڑی سائیکل پر سٹیڈیم پہنچے، انگلش کرکٹ بورڈ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔