زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 2 صفر سے جیت لی

Published On 08 July,2025 07:40 pm

بلاوائیو: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا اور سیریز 0-2 سے جیت لی۔

فالو آن کے شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ اننگز اور 236 رنز کے مارجن سے جیت لی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 626 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلئر کر دی، پروٹیز کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کی بولنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، انہوں نے 49 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 367 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویان مولڈر کو میچ میں 367 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا ہے۔