بلا وائیو ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا انوکھا فیصلہ، سب حیران رہ گئے

Published On 08 July,2025 03:00 am

بلاوائیو: (دنیا نیوز) بلا وائیو ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے انوکھا فیصلہ کر لیا۔

جنوبی افریقہ نے برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ ٹوٹنے سے قبل اننگز ڈکلیئر کردی، کپتان ویان مولڈر نے 367 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، پروٹیز نے پہلی اننگز 626 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی۔

ویان مولڈر ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے بیٹر بن گئے۔