نیروبی: (دنیا نیوز) کینیا میں تاریخی جمہوریت حامی مارچ کے 35 برس مکمل ہونے پر مظاہرے کیے گئے، نیروبی میں بھی احتجاج کےلیے لوگ جمع ہوئے۔
پولیس نے دارالحکومت میں جمع ہونے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، انہیں منتشر کرنے کےلیے فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا گیا، پولیس تشدد سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نیروبی میں احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ، سرکاری عمارات اور اہم شاہراؤں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کینیا کے عوام نے کثیرالجماعتی جمہوریت کے مطالبے پر 7 جولائی 1990 کو مارچ کیا تھا۔