تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ہولناک انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کوشش کی تاہم محفوظ رہا۔
سابق امریکی ٹی وی شو میزبان کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف خدا کے ہاتھ میں ہے، میں اپنے ملک اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہماری حکومت کا ہر فرد ملک کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے، جنگ کے دوران میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہا تھا، اسرائیل نے جاسوسوں کے ذریعے مقام کا پتا لگایا اور بمباری کی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ٹرمپ پر کسی حملے کی حمایت نہیں کی اور یہ سب اسرائیل کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا ہے۔